news
English

وقار یونس کی لاہورقلندرز کے خلاف میچ میں سرفرازکی سست بیٹنگ پر کڑی تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ پر شدید تنقید کی ہے۔

وقار یونس کی لاہورقلندرز کے خلاف میچ میں سرفرازکی سست بیٹنگ پر کڑی تنقید

سابق کرکٹر نے سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف گلیڈی ایٹرز کو پہلے ہی کوئی خاطر خواہ آغاز نہ ملا، اس کے باوجود سرفراز احمد نے 28 گیندوں پر 27 رنز بنائے کیوں؟ اس اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تو کامیابی نہیں مل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ چھٹے نمبر پر کھیلنے والا پلئیر کم از کم 150 سے 160 کے اسٹرائیک ریٹ سے فنش کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن سرفراز تو 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیل رہے تھے۔

قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی 7 وکٹیں پہلے 10 اوورز میں گر چکی تھیں تاہم سکندر رضا نے 34 گیندوں پر 71 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 148 رنز تک پہنچادیا۔

جواب میں کوئٹہ نے شاندار آغاز کیا اور پاور پلے کے اندر ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنائے لیکن حارث رؤف کی جارحانہ بولنگ کی بدولت گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 131 رنز تک محدود رہی اور میچ کو ہاتھ سے گنوا بیٹھی۔