news
English

کرکٹرزبہترین تیاری کے ساتھ زبردست پرفارمنس دیں گے، وقار یونس

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج آنے کے فوری بعد کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھا جو بہت خوش آئند ہے

کرکٹرزبہترین تیاری کے ساتھ زبردست پرفارمنس دیں گے، وقار یونس فوٹو: اے ایف پی

‏بولنگ کوچ وقار یونس نے امید ظاہر کی ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹرز بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اتر کر زبردست پرفارمنس دیں گے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج آنے کے فوری بعد کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھا جو بہت خوش آئند ہے۔ کھیل کے میدان میں دوبارہ آنا اچھا لگا، کھلاڑیوں نے اچھے اندازسے ٹریننگ شروع کی کھلاڑی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔ کوویڈ 19 سے کرکٹ کوجھٹکا لگا ہے جب کہ دیگر کھیلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

‏وقاریونس نے کہا کہ کوشش کی ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین ماہ کھلاڑیوں سے رابطہ رکھا جائے کھلاڑیو ں کی رہنمائی جاری رکھی کہ کیا کرنا ہے یہی وجہ ہے کھلاڑی فٹ ہیں۔ وقار یونس کے مطابق نئی پلئینگ کنڈیشنز میں عادتوں کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا۔ ساری زندگی تھوک سے گیند چمکاتے رہے، اب خود کو تبدیل کرنا ہو گا۔ وقت کی ضرورت ہے۔‏ پہلی امید یہ ہے کہ کوویڈ 19 سے چھٹکارا ملے گا، ‏ اگر وائرس لمبا چلا تو ہوسکتا ہے کہ آئی سی سی کو گیند چمکانے کے لیئے کوئی اورطریقہ بھی تلاش کرنا پڑے۔