news
English

ڈیوڈ وارنر کا ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ اور پیٹ کمنز کو چیلنج

کورونا کیخلاف جنگ لڑنے والے طبی اور سیکیورٹی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کیلیے ڈیوڈ وارنر نے سرمنڈھوا دیا

ڈیوڈ وارنر کا ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ اور پیٹ کمنز کو چیلنج فوٹو: ڈیوڈ وارنر

کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی اور سیکیورٹی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈیوڈ وارنر نے سرمنڈھوا دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں اوپنر سر کے بال شیو کرتے نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف اگلے محاذوں پر موجود ان لوگوں کی سپورٹ کیلیے ایسا کررہا ہوں، ڈیبیو کے بعد پہلا موقع ہے کہ میں نے سارے بال منڈھوا دیئے ہیں۔

انہوں نے ویرات کوہلی، اسٹیون سمتھ، پیٹ کمنز اور  مارکوس سٹوئنس کو نامزد کرتے یوئے انہیں بھی دوسروں کی بقا کیلیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سر کے بال صاف کروانے کا چیلنج دیا ہے۔