یاد رہے کہ یاسر شاہ نے چھٹی بار اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے حوالے سے انگلیوں سے 6کا اشارہ کیا تھا
وسیم اکرم نے پہلے ٹیسٹ میں اسٹیون اسمتھ کی وکٹ لینے پر یاسر شاہ کے اندازکو ناپختہ کاری قرار دے دیا۔
سابق کپتان نے کہاکہ لیگ اسپنر نے ناتجربہ کاری میں غلطی کی،امید ہے کہ دانستہ ایسا نہیں کیا ہوگا،میں تو چوتھی اننگز میں اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرکے میچ جتوانے کی صورت میں ہی ایسا کرتا، آپ بری طرح ہار رہے ہوں تو اس طرح کی بات مناسب نہیں لگتی۔
یاد رہے کہ یاسر شاہ نے چھٹی بار اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے حوالے سے انگلیوں سے 6کا اشارہ کیا تھا۔