سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں احمد شہزاد کو چترال کے رہائشی ابراہیم خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد چترال کے ایک مقامی بولر کے ہاتھوں ایک ہی اوور میں تین بار بولڈ ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں احمد شہزاد کو چترال کے ایک مقامی کرکٹر ابراہیم خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
چترال کے پرُفضا مقام پر مقامی افراد کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے بولرابراہیم خان اور احمد شہزاد کے درمیان بولنگ اور بیٹنگ کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔
قومی کرکٹر نے بولر کو چھکے لگانے کا دعویٰ کیا تو مقامی شخص نے بھی اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلے باز کو بولڈ کرنے کا چیلنج دے دیا۔
جس کے بعد بولر ابراہیم خان اپنے چیلنج میں کامیاب رہے جنہوں نے ایک اوور میں تین بار احمد شہزاد کو بولڈ کیا۔
ویڈیو میں احمد شہزاد کو ابراہیم خان کی بولنگ کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ وہ صرف ایک بار گیند کو کھیلنے میں کامیاب ہوئے اور ایک ہی اوور میں تین بار کلین بولڈ ہوئے۔