news
English

پی ایس ایل 9: عمادوسیم کی میچ کےدوران سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل  

گزشتہ روزاسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر پی ایس ایل کے فائنل ٹاکرے کے پلئیر آف دی میچ قرار پائے تھے۔

پی ایس ایل 9: عمادوسیم کی میچ کےدوران سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل  

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلئیر عماد وسیم ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کے نشانے پر آگئے۔ 
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ڈریسنگ میں روم میں جب بڑی اسکرین پر دکھایا گیا تو وہ سیگریٹ پی رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ 
یہ واقعہ 17.4 اوورز میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران پیش آیا، کیمرہ مین نے بڑی اسکرین پر عماد وسیم کو دکھایا تو وہ سگریٹ کا کش لے رہے تھے۔  
عماد وسیم کو ملتان سلطانز کے خلاف فائنل میچ میں پلئیر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں ںے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ کے اختتامی لمحات میں 19 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔ 
 
قبل ازیں دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں کپتان شاداب خان نے گراؤنڈ میں عماد وسیم کے آنے پر شائقین کی جانب سے بابر، بابر کے نعرے لگانے پر دکھ کا اظہار کیا تھا جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شائقین نے بابر،بابر کے نعرے لگاکر آل راؤنڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔