شاہین آفریدی آئی سی سی کی میڈیا ٹیم سے ناراض ہوگئے، غلطی سدھارنے کا مطالبہ۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ کے دوران شاہین آفریدی کے ساتھ دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا۔
فوٹو شوٹ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ایک پوسٹر کے ہمراہ تصویر کھینچوانے کا کہا گیا تو اس پر ان کے نام کے ساتھ بولر لکھا ہوا تھا جس پر وہ ناراض ہوگئے۔
انہوں شکایت کی کہ میں ایک آل راؤنڈر ہوں، آپ نے میرے نام کے آگے صرف بولر کیوں لکھا ہے؟۔
قومی کرکٹر نے آئی سی سی کی میڈیا ٹیم کو شکایت درج کروادی ہے۔
شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں صرف ایک "بولر" قراردیا گیا تھا، یہ بات انہیں اچھی نہیں لگی۔ اور وہ واضح طور پر اس لیبل سے ناراض نظر آئے۔
انہوں نے اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور باضابطہ طور پر اپنی شکایت درج کرائی، اور خود کو ایک آل راؤنڈر کے طور پر تسلیم کیے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچوں کا شیڈول:
9 جون - بمقابلہ انڈیا، ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک۔
11 جون - بمقابلہ کینیڈا، ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک۔
16 جون - بمقابلہ آئرلینڈ، سینٹرل بروورڈ پارک اور بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، لاڈر ہل، فلوریڈا۔