news
English

ویسٹ انڈیز سے بہترپاکستان ٹیم انگلینڈ کوحیران کرسکتی ہے، وان

انھوں نے کہا کہ میں ویسٹ انڈیز کو کمتر قرار نہیں دے رہا لیکن پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں اس کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے

ویسٹ انڈیز سے بہترپاکستان ٹیم انگلینڈ کوحیران کرسکتی ہے، وان فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ انگلش ٹیم کو حیران کرسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں ویسٹ انڈیز کو کمتر قرار نہیں دے رہا لیکن پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں اس کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، میں حقیقت میں گرین کیپس کے ساتھ سیریز کا منتظر ہوں، اگر انگلش ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ جیسی کرکٹ کھیلی تو پاکستان اسے حیران کرسکتا ہے۔