news
English

آئی سی سی کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان کب آئے گی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی ٹرافی کے دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔

آئی سی سی کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان کب آئے گی؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی چمچماتی ہوئی ٹرافی ممکنہ طور پر اسی ماہ پاکستان لائی جائے گی کیونکہ پی سی بی پاک نیوزی لینڈ ھوم سیریز کے دوران ٹرافی پاکستان لانے کا خواہش مند ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی اسی ماہ پاکستان لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے دوران ٹرافی پاکستان لانے کا خواہش مند ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا ٹور 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گا، ویسٹ انڈیز کے بعد ٹرافی کو پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان میں ٹرافی ٹور کی تاریخ اور مقام آئندہ ہفتے فائنل ہوجائے گا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں 20 ٹیموں میں سے 10 ٹیمیں 29 روزہ ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ امریکہ میں کھیلیں گی، جس میں 16 مقابلے لاڈر ہل، ڈیلاس اور نیویارک میں ہوں گے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بلاک بسٹر ٹاکرا 9 جون کو لانگ آئی لینڈ  کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔