news
English

پاکستانی بولنگ ناتجربہ کار ہے، وقت کے ساتھ سیکھیں گے، شاہین شاہ آفریدی

انھوں نے کہا کہ بولرز وقت کے ساتھ سیکھتے جائیں گے، محمد موسٰی کا یہ پہلا میچ ہے،وہ باصلاحیت ہیں

پاکستانی بولنگ ناتجربہ کار ہے، وقت کے ساتھ سیکھیں گے، شاہین شاہ آفریدی تصویر: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولنگ ناتجربہ کار ہے، وقت کے ساتھ سیکھتے ہوئے مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شارٹ لینتھ کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو زیادہ رنز بنانے کا موقع ملا، کینگروز نے ہمارے بیٹسمینوں کو آگے گیندیں کرتے ہوئے وکٹیں حاصل کیں، ہماری لینتھ شارٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ رنز بنے۔

انھوں نے کہا کہ بولرز وقت کے ساتھ سیکھتے جائیں گے، محمد موسٰی کا یہ پہلا میچ ہے،وہ باصلاحیت ہیں، تجربہ حاصل کر کے بہتر بولنگ کریں گے۔