news
English

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان   

ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 2 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان   

پاکاستان، ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ 
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے جن ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ،  گل فیروزہ ، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ 
ممکنہ کھلاڑی 2 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ سیریز 3 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل ہے۔ سیریز کے 3 ون ڈے میچز آئی سی سی ویمینز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔