news
English

ورلڈکپ: عامراور عماد نے اپنی اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کے نام بتادیئے  

جب پاکستانی ٹیم کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو وہ شاندار کم بیک کرتے ہیں، محمد عامر

ورلڈکپ: عامراور عماد نے اپنی اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کے نام بتادیئے  

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی اپنی ممکنہ 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کردیا۔ 
ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ پہلے میں نے ٹاپ 4 ٹیموں کیلئے نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا تھا لیکن اب پاکستان کے ساتھ جاؤں گا کیونکہ اب ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور جب پاکستانی ٹیم کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو وہ شاندار کم بیک کرتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ میری ٹاپ فور ٹیموں میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان سیمی فائنل کھیلنے کی مضبوط امیدوار ہیں۔ 
اس موقع پر آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں جا سکتے ہیں انہوں نے ان چار ٹیموں کو سیمی فائنل کیلئے فیورٹ قرار دیا۔ 
ورلڈکپ کا آغاز آج سے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو نیوزی لینڈ سے مقابلے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ 
آئی سی سی ورلڈکپ کی ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح، سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے، جس کی مجموعی رقم 16 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے۔ 

جو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکیں گی ان ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔