news
English

 ورلڈ کپ 2023، آئی سی سی نے 2 میسکوٹ متعارف کرا دیے

میسکوٹس میں مردوں اور خواتین کی نمائندگی سے صنفی برابری کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے، آئی سی سی

 ورلڈ کپ 2023، آئی سی سی نے 2 میسکوٹ متعارف کرا دیے

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ایک روزہ عالمی کپ رواں سال بھارت میں کھیلا جائے گا تاہم اس کی رونقیں شروع ہو گئی ہیں اور آئی سی سی نے دو میسکوٹ متعارف کرا دیے ہیں۔ 
کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ شروع ہونے میں دو ماہ سے بھی کم وقت یعنی تقریباً ڈیڑھ ماہ باقی ہے یہ میلہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے تاہم اس کی رونقیں شروع ہوگئی ہیں اور آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے حوالے سے دو رنگا رنگ میسکوٹ متعارف کرا دیے ہیں۔ 
مرد وخواتین کی نمائندگی کرتے ان میسکوٹ کی تقریب رونمائی بھارت کے شہر گروگرام میں ہوئی جس میں انڈر 19 ورلڈ چیمپئنز کپتانوں یش دھل اور شفالی ورما نے شرکت کی۔ 
آئی سی سی نے ان میسکوٹ کو کوئی نام نہیں دیا ہے بلکہ شائقین کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ 27 اگست کو میسکوٹ کا نام منتخب کر سکتے ہیں۔ 
آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی نے کہا کہ میسکوٹ کرکٹ میں انرجی، جوش، جذبے اور شائقین کے اس کھیل سے بے پناہ لگاؤ کی ترجمانی کرتے ہیں، مردوں اور خواتین کی نمائندگی سے صنفی برابری کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔