news
English

پی سی بی کا یونس خان کی خدمات سے مستقبل میں بھی استفادہ کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی اگلے ہفتے بورڈ حکام سے اہم ملاقات ہوگی

پی سی بی کا یونس خان کی خدمات سے مستقبل میں بھی استفادہ کا فیصلہ فوٹو: ٹویٹر

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق کپتان یونس خان کی خدمات سے مستقبل میں بھی استفادہ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی اگلے ہفتے بورڈ حکام سے اہم ملاقات ہوگی، جس میں انہیں مزید ذمہ داریاں سونپنے پر مشاورت ہوگی۔اس ملاقات میں یونس خان کو طویل مدت کے لیے کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے دیگر حکام سے مشاورت کے بعد یونس خان کے قومی کرکٹ کی بہتری میں کردار کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ جونئیر سطح پر بھی یونس خان کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

یونس خان نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ یونس خان کی موجودگی کو ہیڈکوچ مصباح کے ساتھ ٹیم ممبران نے بھی بہت مفید ٹھہرایا تھا۔