news
English

جیت کا تسلسل برقراررکھنے کیلیے پرعزم ہیں، یونس خان

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں فتح خوش آئند ہے

جیت کا تسلسل برقراررکھنے کیلیے پرعزم ہیں، یونس خان فوٹو: پی سی بی

 لاہور: بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح خوش آئند ہے اورجیت کا تسلسل برقراررکھنے کیلیے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں فتح خوش آئند ہے، ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوپننگ مسائل پرتشویش ہے، نئی گیند سے بہترکارکردگی دکھانا اہم ہے، بیرون ملک ٹورزمیں خاص طورپرٹاپ آرڈرکی کارکردگی اہمیت کی حامل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقا اورزمبابوے کیخلاف سیریزسے قبل اس خامی پرقابو پانے کی کوشش کریں گے، ایک ماہ اوپنرز کی تکنیک پرکام کیا جائے گا، اسد شفیق اوراظہرعلی کی بڑی کرکٹ باقی ہے، ان کی پرانی فارم بحال کرنے کی کوشش ہوگی، خوش آئند ہے کہ لوئر آرڈرنے پرفارم کیا، فہیم اشرف کی کامیابی کا کریڈٹ بھی انہیں کو جاتا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھی ہوم کنڈیشنزکا فائدہ حاصل ہوگا، جیت کا تسلسل برقراررکھنے کیلیے پرعزم ہیں، ورلڈکپ کیلیے کھلاڑیوں کا اچھا پول میسر ہے لیکن ایک ہارپرتبدیلیوں کے حق میں نہیں، اگرکسی کو منتخب کریں تومناسب مواقع ضرور دیں، اسی طرح میگا ایونٹ کیلیے اچھی ٹیم تیارہوگی۔