news
English

کینگروز پر قابو پانے کی پلاننگ کرلی، فخر زمان

فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پلاننگ کر لی ہے

کینگروز پر قابو پانے کی پلاننگ کرلی، فخر زمان PHOTO: AFP

پاکستانی اوپنر فخرزمان نے کہا ہے کہ کینگروز پر قابو پانے کی پلاننگ کرلی۔

فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پلاننگ کر لی ہے، پہلا باہمی میچ ماضی بن چکا،بلی اسٹین لیک نے بہت اچھی بولنگ کی لیکن ہر نئے مقابلے میں مختلف صورتحال ہوتی ہے، پیسر کا بہتر انداز میں سامنا کرتے ہوئے بہتر مجموعہ حاصل کریں گے۔

اوپنر نے مزید کہا کہ ایرون فنچ کو بڑی اننگز کھیلنے سے روکنے کیلیے پورا ہوم ورک کرکے میدان میں اتریں گے۔ فخر زمان نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف ہدف زیادہ ہونے کے باوجود ہمیں کوئی تشویش نہیں تھی،طویل بیٹنگ لائن کی وجہ سے کامیابی کا یقین تھا۔