news
English

زمبابوے نے بھارت کے ساتھ شیڈول سیریز کے لیے نئے کپتان کا اعلان کردیا

زمبابوے کے اسکواڈ سے کریگ ارون، شان ولیمز، اور ریان برل جیسے نمایاں کھلاڑی غیرحاضر ہیں۔

زمبابوے نے بھارت کے ساتھ شیڈول سیریز کے لیے نئے کپتان کا اعلان کردیا

زمبابوے نے بھارت کے ساتھ شیڈول سیریز کے لیے نئے کپتان کا اعلان کردیا۔ زمبابوے اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ 
ٹیم کی قیادت سٹار آل راؤنڈر سکندر رضا کر رہے ہیں جبکہ بیلجیئم میں پیدا ہونے والے نقوی انتم نے بھی اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔
زمبابوے اور بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل (ہفتے کو) ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا، بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ 
زمبابوے اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل ہفتے کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، بھارتی ٹیم کو شبھمن گل لیڈ کریں گے جبکہ زمبابوے کی ٹیم کو سکندر رضا لیڈ کریں گے۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 جولائی ،تیسرا 10 جولائی،چوتھا 13 جولائی اور پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے پانچوں ٹی ٹونٹی میچز ایک ہی مقام پر یعنی ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے۔