news
English

شاہین آفریدی ڈینگی بخار کا شکار ہو کر پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے

شاہین آفریدی تین ہفتے تک کرکٹ کی سرگرمیوں سے دور رہیں گے

شاہین آفریدی ڈینگی بخار کا شکار ہو کر پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے PHOTO: AFP

لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ میں دو اہم کھلاڑی فٹنس مسائل  سے دوچار ہوگئے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد پری سیزن کیمپ سےباہر ہوگئے ہیں، انہیں تین روز سے بخار تھا، جس پر ان کا مقامی اسپتال میں چیک اپ کرایا گیاتو رپورٹ میں ڈینگی بخار کی نشاندہی ہوئی۔شاہین آفریدی اب فیروز پور روڈ پر واقع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کےمطابق وہ تین ہفتے تک کرکٹ کی سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔ شاہین آفریدی کےمتبادل کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہنےو الے پری سیزن کیمپ میں  اوپنر فخرزمان بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔انجری کے باعث فخر زمان نے تاحال کیمپ میں نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا۔

پی سی بی ترجمان کےمطابق گذشتہ روز فخر زمان کے دائیں گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا۔فخر زمان کی ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری پینل کو موصول ہوگئی ہیں۔پینل کی سفارشات کی روشنی میں فخر زمان کی کیمپ میں آئندہ شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔