مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا بہت مشکل ٹاسک ہے، چاہتا ہوں کہ مستقبل میں مجھے اور دیگر اسٹاف کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے
لاہور: ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس لیے کارکردگی میں عدم تسلسل سامنے آرہا ہے تاہم ٹیم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں سے 2 جیتنا اطمینان بخش کارکردگی ہے، تاہم ہمیں ایک ٹیم کے طور پر مزید محنت جاری رکھنا ہوگی۔
مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا بہت مشکل ٹاسک ہے، چاہتا ہوں کہ مستقبل میں مجھے اور دیگر اسٹاف کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ اگر پی سی بی کی جانب سے کنٹریکٹ میں توسیع کا کہا گیا تو بخوشی یہ آفر قبول کر لوں گا۔