news
English

آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام، پاکستان کو بڑا حصہ مل گیا

آئی سی سی کے 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان ٹیم کو بڑا حصہ مل گیا

آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام، پاکستان کو بڑا حصہ مل گیا PHOTO: AFP

آئی سی سی کے 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان ٹیم کو بڑا حصہ مل گیا، قومی ٹیم آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کرے گی، بھارت کیساتھ کوئی باہمی سیریز شامل نہیں۔ آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان اکتوبر 2019 میں سری لنکا کی میزبانی کے دوران 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، نومبر میں آسٹریلیا کے دورہ میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان جنوری 2020 میں سری لنکا، فروری میں بنگلہ دیش کی میزبانی کریگا، جون میں قومی ٹیم انگلینڈ جائے گی جبکہ اسی ماہ آئرلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شیڈول ہیں۔ قومی ٹیم اکتوبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ، نومبر میں زمبابوے کی میزبانی، دسمبر میں دورہ نیوزی لینڈ کرے گی۔ فروری 2021 بھی جنوبی افریقہ کی میزبانی، اپریل میں زمبابوے، جولائی میں انگلینڈ، اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی، ستمبر میں قومی ٹیم افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی ، دسمبر میں ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی، اکتوبر میں نیوزی لینڈ، دسمبر میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کریگی۔ فروری 2022 میں آسٹریلیا کی میزبانی سے سیزن کے آغاز کے بعد اگست میں پاکستان ٹیم سری لنکا جائے گی۔ نومبر میں انگلینڈ جبکہ اسی ماہ نیوزی لینڈ کی میزبانی بھی کرنی ہو گی۔