news
English

آسٹریلیا میں موجود فاسٹ بالردلبرحسین بھی کورونا کا شکار

اس بات کا انکشاف لاہورقلندرکے ڈائریکٹرعاقب جاوید نے ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو “ایکسپریسو” میں بطور مہمان کرتے ہوئے کیا

آسٹریلیا میں موجود فاسٹ بالردلبرحسین بھی کورونا کا شکار فوٹو: پی سی بی

آسٹریلیا میں موجود فاسٹ بولردلبرحسین کا بھی کورونا ٹیسٹ پازٹیوآیا ہے۔

اس بات کا انکشاف لاہورقلندرکے ڈائریکٹرعاقب جاوید نے ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو “ایکسپریسو” میں بطور مہمان کرتے ہوئے کیا۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کوویڈ رپورٹ  آنے کے بعد دلبر حسین  چودہ روزکے قرنطینہ میں ہیں۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ  کورونا کیسز میں اضافے میں بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ کب اور کہاں سے آپ اس وائرس کا شکار ہوجائیں۔

عاقب جاوید کے مطابق قومی کرکٹرز کو نیوزی لینڈ میں بھی بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وہاں کے قوانین سب سے زیادہ سخت ہیں۔