news
English

اظہرعلی کا پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کیلیے سمرسیٹ سے معاہدہ

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ کرلیا ہے

اظہرعلی کا پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کیلیے سمرسیٹ سے معاہدہ PHOTO: AFP

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے جس کے لیےانہوں نے سمر سیٹ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ اظہر علی کو آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کی انجری کے بعد ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ آج انگلینڈ روانہ ہوں گے اور کاؤنٹی کے بقیہ 7 میچز میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ سمر سیٹ کاؤنٹی نے پاکستان کے دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے بعد سے اظہر علی پر نگاہیں مرکوز کر رکھی تھیں، پاکستانی اوپنر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریوں کا موقع ملے گا۔