news
English

بابر اعظم اور ویرات کوہلی فخر زمان کی ٹی 20 ٹیم سے باہر

کرکٹ پاکستان کو ایک انفرادی انٹرویو دیتے ہوئے فخر زمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے دنیا بھر کے بلے بازوں کو منتخب کرکے ایک نئی ٹی 20 ٹیم تشکیل دی ہے

بابر اعظم اور ویرات کوہلی فخر زمان کی ٹی 20 ٹیم سے باہر فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے تیز رفتار اوپننگ بلے باز فخر زمان نے دنیا بھر کے شاندار بلے بازوں اور بالرز کو جمع کرکے نئی ٹی 20 ٹیم بنالی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ فخر زمان نے دنیا کے جانے مانے بلے باز ویرات کوہلی اور بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لائق ہی نہیں سمجھا اور ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹی 20 الیون سے باہر رکھا گیا ہے۔

کرکٹ پاکستان کو ایک انفرادی انٹرویو دیتے ہوئے فخر زمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے دنیا بھر کے بلے بازوں کو منتخب کرکے ایک نئی ٹی 20 ٹیم تشکیل دی ہے تاہم ان میں مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور بابر اعظم شامل نہیں ہیں-

فخر زمان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹی 20 ٹیم کے لیے سب سے پہلے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور بھارت کے اوپنر روہیت شرما کو منتخب کیا، اس کے بعد انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے کا نام ہے جو اس ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ اس ٹیم میں چوتھے نمبر پر جگہ بنانے والے پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک ہیں، ان کے بعد انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر کا نام ہے جبکہ آسٹریلیا کے آل رائونڈر گلین میکسویل اس ٹیم میں چھٹے نمبر پر شامل کئے گئے ہیں۔

فخر زمان نے بتایا کہ ان کی ٹی 20 ٹیم میں ساتویں نمبر پر انگلینڈ کے آل رائونڈر بین اسٹوکس اور آٹھویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈر کیرن پولاڈ شامل ہیں جبکہ فاسٹ بالرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور بھارت کے جیسپریت بومرا شامل ہیں۔ فخر زمان کی ٹی 20 الیون میں افغانستان کے اسپنر راشد خان بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ تاہم اس سارے منظر نامے میں ہپاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔