بابر اعظم کی صرف 59 گیندوں پر 102 رنز کی دھواں دھار اننگز پر مداح خوشی سے نہال
فوٹو: پی سی بی
فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کے درمیان اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم کے کور ڈرائیو پر مارے گئے چھکے نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
یوں تو بابر اعظم اپنی ورسٹائل بلے بازی کی بدولت جانے جاتے ہیں مگر باہر جاتی ہوئی گیند کو بیک فٹ پر ہو کر کور ڈرائیو پر بائونڈری سے باہر پھینکنے کا ان کا یہ شاٹ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ بابر اعظم نے یہ بے مثال شاٹ سینٹرل پنجاب کی اننگز کے چھٹے اوور میں مارا جب فاسٹ بالر انور علی گیند کرا رہے تھے۔
Why are we not talking about this shot from Babar Azam pic.twitter.com/mckq8UmFNX
— Farooq (@frooq) October 15, 2019
یہی وجہ ہے کہ گرائونڈ میں بیٹھے شائقین ابھی ان کے اس شاٹ پر داد دے ہی رہے تھے کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیائے کرکٹ میں اس شاٹ کے چرچے شروع ہوگئے۔
Because no words will ever be enough. Ufff Bobby Prince zindabad. https://t.co/9PosLFZT4d
— Osman Samiuddin (@OsmanSamiuddin) October 15, 2019
Future generations will curse us for not recording/broadcasting every Babar Azam innings in HD qualityhttps://t.co/vgcN4g9VPs
— Zaid Hassan (@CricHassan) October 15, 2019
No words can do justice to it.
— Rehan Ulhaq (@Rehan_ulhaq) October 15, 2019