news
English

انگلینڈ ٹیم کا متوقع دورہ پاکستان مستقبل کیلئے اہم قرار

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا بڑیک تھرو ہوگا

انگلینڈ ٹیم کا متوقع دورہ پاکستان مستقبل کیلئے اہم قرار فوٹو: ٹویٹر

سابق کپتان وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راشد لطیف نے انگلینڈ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کو مستقبل کے لیے اہم قرار دے دیا۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا بڑیک تھرو ہوگا۔ یہ سیریز نہ صرف مداحوں کے لیے دلچسپی کا سبب ہوگی بلکہ  نوجوان کرکٹرز کے لیے  بھی بہت حوصلہ افزائی ہو گی۔

سابق کپتان نے کہا سیریز کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ ایک سال سے اس پر کام ہورہا تھا، اب مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جو بہت خوش آئند ہے۔

شاہد آفریدی کے مطابق یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک زبردست قدم ہوگا۔ بڑی ٹیموں کا یہاں آنا بہت ضروری ہے اس سے پاکستان کا تشخص بھی بڑھے گا، امید ہے کہ ای سی بی  عملی طور پر بھی آگے بڑھتے ہوئے ٹیم یہاں دورے کے لیے بھیجے گا۔

سابق کپتان راشد لطیف کے نزدیک بھی انگلینڈ کا دورہ پاکستان بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ سیریز پروگرام کے مطابق ہوتی ہے تو آسٹریلیا کے آنے کی راہ بھی ہموار ہوگی جس سے پاکستان کا امیچ بھی زیادہ بلند ہوگا۔