news
English

کرکٹ جنٹلمین گیم نہیں رہا، جونیئر پلیئرز کے جھگڑنے پر کپیل دیو برہم

کپیل دیو کا کہنا ہے کہ کرکٹ اب جنٹلمین گیم نہیں رہا، اس معاملے پر 2 بھارتی اور 3 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو پہلے ہی مختلف نوعیت کی سزائیں دی جاچکی ہیں

کرکٹ جنٹلمین گیم نہیں رہا، جونیئر پلیئرز کے جھگڑنے پر کپیل دیو برہم تصویر: اے ایف پی

سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے انڈر19 ورلڈ کپ کے دوران بھارتی اور بنگلادیشی پلیئرز کے درمیان جھگڑے کو مایوس کن قرار دیا۔

کپیل دیو کا کہنا ہے کہ کرکٹ اب جنٹلمین گیم نہیں رہا، اس معاملے پر 2 بھارتی اور 3 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو پہلے ہی مختلف نوعیت کی سزائیں دی جاچکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو کچھ اس میچ کے بعد ہوا وہ تباہ کن تھا، کرکٹ بورڈز کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔