news
English

پہلے ٹیسٹ کی غلطیاں کرائسٹ چرچ میں نہیں دہرائیں گے، فہیم اشرف

فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہیگلے اوول کی کنڈیشنز مائونٹ مانگونئی سے مختلف ہیں

پہلے ٹیسٹ کی غلطیاں کرائسٹ چرچ میں نہیں دہرائیں گے، فہیم اشرف فوٹو: رائٹرز

فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کی غلطیاں کرائسٹ چرچ میں نہیں دہرائیں گے۔

فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہیگلے اوول کی کنڈیشنز مائونٹ مانگونئی سے مختلف ہیں، انہی کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں، سیریز کا آخری میچ ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، تمام کھلاڑی ٹور کا فتح کیساتھ اختتام کرنا چاہتے ہیں، ٹیم نے گزشتہ میچ سے بہت سیکھا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے، ٹریننگ سیشن کے دوران مقامی کنڈیشنز میں بہتر بولنگ کیلیے تیاری کی ہے، پہلے ٹیسٹ کی ابتدا میں کی جانے والی غلطیوں پر بولرز کی بات چیت ہوئی ہے، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔