news
English

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف بقیہ سیریز سے باہر

آل راؤنڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف بقیہ سیریز سے باہر PHOTO: AFP

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راؤنڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشورے کے بعد کیا ہے اور اب آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچ کھیلنے والے فہیم اشرف پیر کو وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی وطن واپسی کی صورت میں کسی کو متبادل کے طور پر یو اے ای نہیں بھیجا جارہا کیونکہ پانچ فاسٹ بولر محمد عامر، محمد عباس، جنید خان،محمد حسنین اور عثمان شنواری پہلے ہی امارات میں موجود ہیں۔