news
English

دیکھیے فخر زمان کی انگلش ٹی 20 لیگ میں شاندار بلے بازی

فخر زمان نے فیلڈنگ کے دوران ایک زبردست کیچ بھی پکڑا

دیکھیے فخر زمان کی انگلش ٹی 20 لیگ میں شاندار بلے بازی PHOTO: Glamorgan Cricket

پاکستانی اوپنر فخر زمان انگلش ٹی 20 میں اپنی پہلی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے کارڈف کے میدان میں گلیمورگن اور گلوسسٹرشائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انجام دیا۔ 

فخر زمان اپنی ٹیم کی جانب سے ایک ایسے وقت میں میدان میں اتارے گئے جب ان کی ٹیم کا اسکور بہت کم تھا انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 58 رنز اسکور کئے اور اپنی ٹیم کی جانب سے حریف ٹیم کو 172 رنز کا تگڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔   

فخر زمان کی شاندار اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ 

بلے بازی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان نے فیلڈنگ کے دوران بھی ذمے دارانہ کھیل پیش کیا اور لانگ آف پر ایک زبردست کیچ بھی پکڑا۔