news
English

آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 2 کھلاڑیوں کے ڈیبیو کی تصدیق

ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ بیگی شامل ہیں

آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 2 کھلاڑیوں کے ڈیبیو کی تصدیق PHOTO: AFP

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 2 کھلاڑیوں کے ڈیبیوکی تصدیق کردی ہے۔

دبئی میں شروع ہونے والی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 2 کھلاڑیوں کے ڈیبیو کی تصدیق کردی ہے۔ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ بیگی شامل ہیں۔

مارنس لابس چیگن اور مائیکل نیسیر کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، البتہ وہ دونوں بھی میدان میں اتر سکتے ہیں۔ میٹ رینشا کی دستیابی ابھی یقینی نہیں ہوئی، وہ ٹور میچ کے دوسرے روز عابد علی کے شاٹ پر سر پر چوٹ کھا کر میدان سے چلے گئے  تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ  اتوار کو دبئی میں شروع ہوگا۔