news
English

حسن علی نے طنزیہ ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا

واضح رہے گزشتہ برس جب محمد عامر کو بھی کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری سے ہٹایا گیا تھا تو انہوں نے بھی طنزیہ ٹویٹ کر کے ڈیلیٹ کر دی تھی

حسن علی نے طنزیہ ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے طنزیہ ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا۔

سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہونے والے فاسٹ بولر حسن علی نے طنزیہ ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا۔ انہوں نے مخصوص انداز میں خوشی منانے والی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ جشن صرف بولنگ کیلیے ہی نہیں ہے‘‘۔

واضح رہے گزشتہ برس جب محمد عامر کو بھی کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری سے ہٹایا گیا تھا تو انہوں نے بھی طنزیہ ٹویٹ کر کے ڈیلیٹ کر دی تھی۔