news
English

آئی سی سی نے بھارتی شائقین کو ناراض کردیا

آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے آفیشل اکائونٹ سے کی گئی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

آئی سی سی نے بھارتی شائقین کو ناراض کردیا فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے آفیشل اکائونٹ سے کی گئی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو غیر ذمے دارانہ ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا
آئی سی سی کے آفیشل اکائونٹ سے کی گئی متنازع ٹویٹ کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ بھڑک اٹھے 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک تصویر ٹویٹ کی تھی جس میں 2019 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد برطانوی آل رائونڈر بین اسٹوکس کو بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ساتھ کھڑا دکھایا گیا ہے جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے ایک عظیم کرکٹر اور سچن ٹنڈولکر۔
بدھ کے روز آئی سی سی نے اسی ٹویٹ کو دوبارہ پیش کیا اور اس بار اس کے ساتھ لکھا
کہا تھا نا۔۔۔
جس کے بعد بھارتی شائقین میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کرنا شروع کردیا۔ جس کے بعد یہ تصویر دھڑا دھڑا سوشل میڈیا پر پھیلنا شروع ہوگئی۔ اس تصویر پر ظاہر کئے گئے بھارتی شائقین کے ردِ عمل کو ٹوٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی شائقین نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ ایک کرکٹر جو ٹیسٹ میں 15 ہزار سے زائد اور ون ڈے میں 18 ہزار سے زائد رنز بنا چکا ہے اس کے سامنے کھڑے انگلینڈ کے کرکٹر کو جس کے کریڈٹ پر ٹیسٹ کرکٹ میں فقط 3479 اور ون ڈے میں 2628  رنز ہیں اسے عظیم کرکٹ کیسے قرار دیا جاسکتا ہے۔؟  
ایک اور صارف نے آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے جو کہا اسے ماننا ضروری نہیں کیونکہ عظیم کھلاڑی بلاشبہ سچن ٹنڈولکر ہی ہیں۔  
انگلینڈ کے 28 سالہ کپتان ورلڈ کپ 2019 میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد اسٹار بن چکے ہیں، ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دی تھی۔