news
English

آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے تمام ٹیموں کا شیڈول جاری کردیا

انگلینڈ کی ٹیم سب سے زیادہ 22 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے تمام ٹیموں کا شیڈول جاری کردیا PHOTO: AFP

آئی سی سی کے زیر اہتمام یکم اگست سے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ شروع ہوچکی ہے۔ آئی سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تعارف کے ساتھ ہر ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کا پروفائل پیش کیا جائے گا۔

ٹاپ 9 میں شامل ممالک کی ٹیمیں اس ٹیسٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی جو کہ دو سال بعد کھیلا جائے گا اس کا فائنل میچ جون 2021 کو انگلینڈ میں ہوگا۔ 

دو سال کے اس عرصے میں ہر ٹیم 6 ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جن میں تین سیریز اپنے ملک میں اور تین سیریز باہر جا کر کھیلنی ہوں گی۔ اس حساب سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل نہیں آئیں گی کیونکہ نہ تو پاکستانی ٹیم بھارت جائے گی اور نہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا امکان ہے تاہم اگر یہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جاتی ہیں تو انگلینڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو مدمقابل دیکھا جاسکے گا۔ 

 اس سیریز میں کسی ٹیم کو فکس میچ کھیلنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس میں شامل ہر ٹیم کو کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ پانچ ٹیسٹ میچ کھیلنے ہوں گے۔ ہر سیریز میں جیتنے والی ٹیم کو 120 پوائنٹس ملیں گے کوئی بھی ٹیم محنت کرکے 720 پوائنٹ تک حاصل کرسکتی ہے۔ 

آئی سی سی کی جانب سے تمام ٹیموں کے لیے جاری کردہ شیڈول کی تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔

پاکستان: مجموعی طور پر 13 ٹیسٹ میچ کھیلے گا جن میں 6 ہوم سیریز اور 7 غیر ملکی دورے شامل ہیں۔

اکتوبر 2019:
پاکستان، سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا
نومبر۔دسمبر 2019: 
آسٹریلیا کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچ ہوں گے
جنوری۔ فروری 2020: 
بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا
جولائی ۔ اگست 2020:
انگلینڈ کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچ ہوں گے
دسمبر 2020:
نیوزی لینڈ میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
جنوری۔ فروری 2021: 
جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

 بھارت مجموعی طور پر 18 ٹیسٹ میچ کھیلے گا، جن میں 10 ہوم سیریز اور 8 غیرملکی سیریز شامل ہیں۔

جولائی اگست 2019:
ویسٹ انڈیز میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
اکتوبر۔ نومبر 2019:
جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
نومبر2019: 
بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
فروی 2020:
نیوزی لینڈ میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
دسمبر 2020:
آسٹریلیا میں 4 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ 
جنوری ۔ فروری 2021:
انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

آسٹریلیا مجموعی طور پر 19 ٹیسٹ میچ کھیلے گا جن میں 9 ہوم سیریز اور 10 غیر ملکی سیریز شامل ہیں

جولائی۔ اگست، ستمبر 2019:
انگلینڈ میں 5 ایشز ٹیسٹ کھیلے گا۔
نومبر 2019:
پاکستان کے خلاف 2 ہوم سیریز کھیلے گا۔
دسمبر 2019- جنوری 2020:
نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
فروری 2020: 
بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
نومبر۔ دسمبر 2020:
انڈیا کے خلاف 4 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا 
 فروری۔ مارچ 2021: 
جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

انگلینڈ مجموعی طور پر 22 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا جن میں 11 ہوم سیریز اور 11 غیر ملکی سیریز شامل ہیں۔ 

جولائی۔ اگست 2019:
آسٹریلیا کے خلاف 5 ایشز سیریز انگلینڈ میں کھیلی جائیں گی۔ 
دسمبر 2019-جنوری 2020:
جنوبی افریقہ میں 4 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
مارچ 2020: 
سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
جون۔ جولائی 2020:
ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
جولائی۔ اگست 2020:
پاکستان کے خلاف 3 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا
جنوری۔ فروری 2021:
بھارت میں 5 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

نیوزی لینڈ مجموعی طور پر 13 ٹیسٹ کھیلے گا جن میں 6 ہوم سیریز اور 7 غیرملکی سیریز شامل ہیں۔  

جولائی۔ اگست 2019:
سری لنکا میں 2 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا
دسمبر 2019-جنوری 2020:
آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
فروری 2020:
بھارت کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ کھیلے گا۔
اگست۔ ستمبر 2020:
بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
نومبر۔ دسمبر 2020: 
ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
دسمبر 2020:
پاکستان کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

سری لنکا مجموعی طور پر 13 ٹیسٹ میچ کھیلے گا جن میں 7 ہوم سیریز اور 6 غیر ملکی سیریز شامل ہیں۔ 

جولائی۔ اگست 2019:
نیوی لینڈ کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
اکتوبر 2019:
پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
مارچ۔ اپریل 2020: 
انگلینڈ کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلےگا۔
جولائی ۔ اگست 2020:
بنگلہ دیش کے خلاف 3 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
جنوری 2021:
جنوبی افریقہ میں 2 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
فروری ۔ مارچ 2021: 
ویسٹ انڈیز میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا

جنوبی افریقہ مجموعی طور پر 16 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا جن میں 9 ہوم سیریز اور 7 غیر ملکی سیریز شامل ہیں 

اکتوبر 2019:
بھارت میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
دسمبر 2019-جنوری 2020:
انگلینڈ کے خلاف 4 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
جولائی-اگست 2020:
ویسٹ انڈیز میں 2 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
جنوری 2021:
سری لنکا کے خلاف 2 ہوم سیریز کھیلے گا۔
جنوری۔ فروری 2021: 
پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
فروری۔ مارچ 2021:
آسٹریلیا کے خلاف 3 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

ویسٹ انڈیز مجموعی طور پر 15 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا جن میں 6 ہوم سیریز اور 9 غیر ملکی سیریز شامل ہیں۔

جولائی۔ اگست 2019:
بھارت کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
جون ۔ جولائی 2020: 
انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
جولائی ۔ اگست 2020: 
جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
نومبر۔ دسمبر 2020:
نیوزی لینڈ میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
جنوری۔ فروری 2021:
بنگلہ دیش میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
فروری۔ مارچ 2021:
سری لنکا میں 2 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

بنگلہ دیش مجموعی طور پر 14 ٹیسٹ سیریز کھیلے گا جن میں 7 ہوم سیریز اور 7 غیر ملکی سیریز شامل ہیں۔ 

نومبر 2019:
بھارت میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
جنوری۔ فروری 2020:
پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
فروری 2020:
آسٹریلیا کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
جولائی۔ اگست 2020:
سری لنکا میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گا
اگست۔ ستمبر2020:
نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
جنوری۔ فروری 2021: 
ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔