news
English

بھارت کیخلاف ہرجانہ وصولی کیس، پی سی بی نے اپنا موقف پیش کردیا

بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پیش ہوئے

بھارت کیخلاف ہرجانہ وصولی کیس، پی سی بی نے اپنا موقف پیش کردیا PHOTO: AFP

بھارت کے خلاف ہرجانہ وصولی کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا موقف پیش کردیا۔

دبئی میں آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پیش ہوئے جہاں نجم سیٹھی نے بطور گواہ معاہدے کی تفصیلات بتائیں جب کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے رتناکر شیٹی پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت آج صبح 9 بجے تک ملتوی کردی گئی ہے، بھارتی بورڈ اپنا جوابی موقف پیش کرے گا۔

واضح رہے بی سی سی آئی نے 2014 میں پاکستان کے ساتھ 8 سال میں 6 سیریز کھیلنےکا معاہدہ کیا تھا، بعد ازاں حکومتی اجازت نہ ملنے کا جواز بنا کر انکار کرتا رہا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں بی سی سی آئی کے خلاف 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ کررکھا ہے۔