news
English

پچ سکھانے کیلیے ہیئر ڈرائیر اور استری کا استعمال، بھارت مذاق کا نشانہ بن گیا

بارش کے بعد پچ کوکھیل کے قابل بنانے کیلیے پہلے لائٹ رولر پھیرا گیا اور ویکیوم کلینر استعمال کیا گیا

پچ سکھانے کیلیے ہیئر ڈرائیر اور استری کا استعمال، بھارت مذاق کا نشانہ بن گیا تصویر: سوشل میڈیا

گوہاٹی کی وکٹ کو خشک کرنے کی خاطر ہیئر ڈرائیر اور اسٹیم آئرن کا استعمال کر کے بھارت مذاق کا نشانہ بن گیا۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹوئنٹی 20 میچ کو ممکن بنانے کیلیے گوہاٹی کی وکٹ کو خشک کرنے کی خاطر ہیئر ڈرائیر اور اسٹیم آئرن کا استعمال کر کے بھارت مذاق کا نشانہ بن گیا۔

بارش کے بعد پچ کوکھیل کے قابل بنانے کیلیے پہلے لائٹ رولر پھیرا گیا اور ویکیوم کلینر استعمال کیا گیا ، آخری کوشش کے طور پر بھاپ والی استری اور ہیئر ڈرائیر بھی استعمال ہوئے تاہم امپائرز کنڈیشنزسے خوش دکھائی نہیں دیے، یوں میچ کو بغیر نتیجہ ختم قرار دے دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بارش کے دوران پچ پر ڈالے گئے کورز لیک ہونے پر ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب شائقین نے ہیئر ڈرائیر اور استری کے استعمال پر بھارت کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا۔