news
English

جوفرا آرچر کو نسلی گالم گلوچ کا نشانہ بنانے والے شخص پر 2 برس کیلیے پابندی

گذشتہ برس نومبر میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں پہلے ٹیسٹ کے اختتامی روز آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ شخص نے آرچر کو نسلی منافرت کا نشانہ بنایا تھا

جوفرا آرچر کو نسلی گالم گلوچ کا نشانہ بنانے والے شخص پر 2 برس کیلیے پابندی تصویر: اے ایف پی

 انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو نسلی گالم گلوچ کا نشانہ بنانے والے شخص پر 2 برس کیلیے نیوزی لینڈ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے بند کردیے گئے۔

گذشتہ برس نومبر میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں پہلے ٹیسٹ کے اختتامی روز آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ شخص نے آرچر کو نسلی منافرت کا نشانہ بنایا تھا، اسی وقت ہی پولیس نے مذکورہ تماشائی کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے زبانی وارننگ دی تھی، اب کرکٹ نیوزی لینڈ نے 2 برس کے دوران مذکورہ شخص کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کیلیے ملک بھر کے اسٹیڈیمز میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔