news
English

ایم سی سی کا انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان آنے پر اپنی حمایت کا اظہار

سیکیورٹی کا جائزہ مستقبل میں بھی لیا جاتا رہے گا

ایم سی سی کا انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان آنے پر اپنی حمایت کا اظہار PHOTO: AFP

ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان جانے پر اپنی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔

لارڈز لندن میں ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ نے کی، اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات کی گئی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے موجودہ سیکیورٹی و سیاسی حالات سے ارکان کو آگاہ کیا۔

ایم سی سی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان جانے پر اپنی حمایت کا اظہار کیا،اس حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی کا جائزہ مستقبل میں بھی لیا جاتا رہے گا اور اسی کی بنیاد پر ایم سی سی بھی اپنی ٹیم کو بھیجنے پر غور کرے گا۔