news
English

پرفارمنس کے ساتھ فٹنس اور ڈسپلن ٹیم میں آنے کی واحد کنجی ہے، مصباح الحق

ٹیم کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، قومی ہیڈ کوچ

پرفارمنس کے ساتھ فٹنس اور ڈسپلن ٹیم میں آنے کی واحد کنجی ہے، مصباح الحق PHOTO: AFP

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے لئے پرفارمنس کے ساتھ فٹنس اور ڈسپلن قومی ٹیم میں آنے کی واحد کنجی ہے۔

قائد اعظم ٹرافی کے لیے ٹیموں کا کیمپس کا آغاز ہوگیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں تمام کرکٹرز کے قذافی اسٹیڈیم میں فٹنس ٹیسٹ لیے گئے۔س کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سینٹرل پنجاب کے کیمپ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لیکچر دیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کے ساتھ فٹنس اور ڈسپلن قومی ٹیم میں آنے کی واحد کنجی ہے، نئے سسٹم اور نئے طریقہ کار کے مطابق خود کو ڈھالیں۔ جس چیز کی بھی پریکٹس کریں اس کو پریکٹس برائے پریکٹس سمجھ کر نہ کریں بلکہ مکمل جان ماریں اور یہ ذہن میں رکھیں کہ میں نے اس خامی کو بہتر کرنا یے۔ یہ سوچ ہو گی تو پرفارمنس بھی بہتر ہوگی اور سب خوش بھی ہوں گے۔

ہیڈ کوچ نے واضح کیا کہ ٹیم کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ جو فٹنس، ڈسپلن کے ساتھ کارکردگی میں سب سے آگے ہوگا وہ ہماری ترجیحات میں شامل ہوگا۔ مصباح نے کرکٹرز کو تلقین کی کہ محنت کو اہنی عادت بنالیں۔ کوئی مسئلہ ہوتو کوچز سے بات کریں اور مجھ سے رابطہ کریں۔