news
English

پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں نو بال کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا

آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ تھرڈ  امپائر ہر گیند پر بولر کے اگلے پاؤں پر نظر رکھتے ہوئے نو بال ہونے پر مطلع کرے گا

پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں نو بال کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا فوٹو: رائٹرز

پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں فرنٹ فٹ نو بال کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔

آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ تھرڈ  امپائر ہر گیند پر بولر کے اگلے پاؤں پر نظر رکھتے ہوئے نو بال ہونے پر مطلع کرے گا، فیلڈ امپائر اس کے علاوہ ہونے والی نو بالز دے سکے گا، دونوں ٹیموں نے  ٹیکنالوجی کے استعمال پر رضامندی کا اظہار پہلے ہی کر دیا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز میں اس تجربہ کی افادیت کا جائزہ لینے کے بعد مستقبل میں اس کا استعمال جاری رکھنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔