news
English

پی سی بی کی قومی ٹیم کواحتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت

پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے

پی سی بی کی قومی ٹیم کواحتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت فوٹو: پی سی بی

انگلش کرکٹرزکے کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آنے پر پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

انگلینڈ کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز آنے کی خبر ملنے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔

پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز8 جولائی سے کارڈف میں شروع ہو رہی ہے۔ پی سی بی اس سلسلے میں انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منجمنٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہوٹل اور میچ وینیو پر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔