news
English

حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

میڈیکل پینل اب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا

حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر فوٹو: رائٹرز

حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ میڈیکل پینل اب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔