news
English

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کا اعلان

میگا ایونٹ کے میچز17  اکتوبر سے یواے ای اور عمان میں ہوں گے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کا اعلان تصویر: اے ایف پی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، میگا ایونٹ کے میچز17  اکتوبر سے یواے ای اور عمان میں ہوں گے، راؤنڈ ون کے میچز 17 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے جب کہ سپر بارہ ٹیموں کا مرحلہ 23 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

پروگرام کے مطابق روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا 24 اکتوبر کو دبئی اسٹیڈیم میں ہوگا، 26 اکتوبر کو شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں جوڑ پڑے گا جب کہ 29 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے، 2 نومبر کو ابوظہبی میں پاکستان کا مقابلہ کوالیفائنگ کرنے والی ٹیم سے ہوگا جب کہ 7 نومبر کو شارجہ میں کوالیفائنگ راونڈ کی دوسری ٹیم سے پاکستان کا میچ رکھاگیاہے۔

آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلاجائے گا۔