گرین شرٹس نے پہلے اس لحاظ سے سب سے بڑی فتح 1990میں نیوزی لینڈ کیخلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سمیٹی تھی۔
پاکستان نے سب سے کم گیندوں پر ہدف حاصل کرنے کا اپنا ریکارڈ بہتر کرلیا، ٹیم نے زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے میں صرف 59 بالز (9.5اوورز) میں فتح کو گلے لگایا۔
بولاوایو میں کھیلے جانیوالے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانیوالا 68 رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلیے صرف 9.5اوورز کا استعمال کیا، یوں اننگز کی241گیندیں باقی رہیں۔
گرین شرٹس نے پہلے اس لحاظ سے سب سے بڑی فتح 1990میں نیوزی لینڈ کیخلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سمیٹی تھی،اننگز کی 206 گیندیں باقی تھیں کہ پاکستان نے 75رنز کا ہدف2وکٹ پر حاصل کرلیا تھا۔
گرین شرٹس کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت اگست 2016میں آئرلینڈ کیخلاف تھی،ناکام ٹیم337کے جواب میں 82پر ڈھیر ہوگئی تھی،پاکستان نے ابھی تک 4میچز10وکٹوں سے جیتے ہیں۔ آخری موقع ستمبر 2011میں زمبابوے کیخلاف ملا تھا،بولاوایو میں گذشتہ روز امام الحق پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے، گرین شرٹس نے 15ماہ بعد کھاتہ کھولنے سے قبل ہی وکٹ گنوائی۔
اس سے قبل اپریل 2017میں کامران اکمل ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں آؤٹ ہوئے تو اسکور بورڈ پر کوئی رن درج نہیں تھا،فہیم اشرف نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے پہلی بار 5شکار کیے،پیسر اس سے قبل کسی بھی ون ڈے میچ میں2سے زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کرپائے تھے،ان کی گزشتہ بہترین بولنگ اسی سیریز کے پہلے میچ میں تھی جب14رنز دیکر2شکار کیے تھے۔