news
English

ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کی پانچویں پوزیشن

عالمی ون ڈے رينكنگ ميں آسٹريليا کی تنزلی سے پاكستان کو پانچویں پوزیشن مل گئی ہے

ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کی پانچویں پوزیشن PHOTO: AFP

لاہور: عالمی ون ڈے رينكنگ ميں آسٹريليا کی تنزلی نے پاكستان كو پانچويں پوزيشن پر پہنچا ديا۔

عالمی ون ڈے رينكنگ ميں آسٹريليا کی تنزلی سے پاكستان کو پانچویں پوزیشن مل گئی ہے، انگلينڈ كے ہاتھوں دونوں ميچز ميں شكست كے بعد كينگروز 102 پوائنٹس كے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے ہيں جب کہ  گرين شرٹس اعشاريائی فرق كے ساتھ ایک قدم آگے نكل گئے ہيں۔

اپنی پوزيشن واپس لينے كيليے آسٹريليا كو انگلينڈ كے خلاف سيريز كے باقی 3 ميچز ميں سے كم از كم ایک جيتنا ہوگا، ياد رہے كہ كينگروز كو گزشتہ 15 ميں سے 13 ميچز ميں شكست ہوئی ہے.