وانندو ہسارنگا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا
رمیز راجہ کی غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں ٹرولنگ-
یہ مضحکہ خیز صورتحال اس وقت پیش آئی جب پاکستان اور سری لنکا کی ٹی 20 سیریز کی اختتامی تقریب میں کمنٹیٹر رمیز راجہ سری لنکن کھلاڑیوں سے بات چیت کررہے تھے۔
جب انہوں نے پاکستان کی تین وکٹیں اڑانے والے سری لنکن لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا کو بلا کر ان سے بات کرنا چاہی تو ان کے ساتھ سری لنکن ٹیم کے چیف سلیکٹر اسانتھا ڈی میل ان کی ترجمانی کے لیے ساتھ آئے۔
واضح رہے کہ سری لنکن لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا انگلش بولنا نہیں جانتے اور اپنی مقامی زبان بولتے ہیں۔ رمیز راجہ نے جب انگلش میں ان سے سوال کیا کہ کیا یہ آپ کی اب تک کی بہترین بالنگ تھی تو اس پر وانندو نے یس کہا جس کا مطلب ہے جی ہاں۔
وانندو ہسارنگا کی طرف سے جواب ملنے کے باوجود رمیز راجہ نے مائیک ترجمان کی طرف بڑھادیا تو انہوں نے کہا کہ جی ہاں انہوں نے یس ہی کہا ہے۔ اس پر رمیز راجہ کو صورتحال کی مضحکہ خیزی کا احساس ہوا اور وہ اپنی غلطی پر ایک لمحے کو نادم نظر آئے۔
Translator : He said yes
— David Brent bets IPL (@DavidBrentIPL) October 9, 2019
🤣🤣🤣🤣 pic.twitter.com/N6CzxRWSHW
بعد میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے رمیز راجہ کی ٹرولنگ شروع کردی۔
Just ramiz raja things 😂😂😂@iramizraja https://t.co/GJxfgKFFPD
— Phani Teja 🇮🇳 (@Phani_263) October 9, 2019
Ramiz Raja is the 🐐 https://t.co/bKadJALK1Z
— Oliver Clarke (@oliclarke) October 9, 2019
Lmao morning!! https://t.co/BlICuGcJPv
— Ashwin Ravichandran (@ashwinravi99) October 10, 2019
Can't stop laughing 😂😂
— Aalok Vedi (@AalokVedi) October 9, 2019
So dumb of Ramiz Raja 😂😂 pic.twitter.com/qEcCjU3wNT
😂😂👏🏽👏🏽 https://t.co/bCoGnvjUCy
— zainab abbas (@ZAbbasOfficial) October 9, 2019
پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے سری لنکن لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور اپنی ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی-