کیوی بیٹسویمن امیلا کیر نے ریکارڈ 232 رنز کی ناقابل شکست اننگز جڑدی
ڈبلن: آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میں کیوی بیٹسویمن امیلا کیر نے ریکارڈ 232 رنز کی ناقابل شکست اننگز جڑدی۔
کیوی بیٹسویمن امیلا کیر نے ریکارڈ 232 رنز کی ناقابل شکست اننگز جڑدی، یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں کسی بھی ویمن پلیئر کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ثابت ہوا، ان سے قبل آسٹریلیا کی بلنڈا کلارک کے 229رنز ناٹ آئوٹ ورلڈ ریکارڈ تھے جنھوں نے یہ کارنامہ ڈنمارک سے میچ میں انجام دیا تھا۔
اس فہرست میں بھارت کی دپتی شرما آئرلینڈ کیخلاف 188 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں، اسی طرح سری لنکا کی چمارا اتاپتو نے آسٹریلیا سے میچ میں 178رنز ناٹ آئوٹ اور انگلینڈ کی شارلوٹ ایڈورڈز نے آئرلینڈ سے میچ میں 173رنز ناٹ آئوٹ بنائے تھے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز منعقدہ میچ میں کیویز نے 305 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔