news
English

زمبابوے میں کنڈیشنز حیران کن ہو سکتی ہیں، سرفراز احمد

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کر رہے

زمبابوے میں کنڈیشنز حیران کن ہو سکتی ہیں، سرفراز احمد PHOTO: AFP

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ زمبابوے میں کنڈیشنز حیران کن ہو سکتی ہیں۔ گزشتہ دونوں ٹورز میں مختلف پچز نظر آئیں، ٹاس کا بھی اہم کردار ہو گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کر رہے۔ ایک ڈیڑھ سال سے کھلاڑی ساتھ کھیل رہے ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، شاداب خان، شعیب ملک اور بابر اعظم ٹیم کا مستقل حصہ بن چکے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان کو کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے، وہ تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیم کے ہمراہ جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی موجودگی سے ٹیم کی بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی مضبوط ہوگی۔ یاسر شاہ ٹیسٹ کے بہترین بولر ہیں اور اب انہیں ایک روزہ کرکٹ میں بھی آزمائیں گے۔