news
English

ڈیرن بیری کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو رکسن کی جانب سے اپنے کنٹریکٹ میں توسیع نہ لینے کے بعد ان کے جانشین کے طورپرآسٹریلوی کوچ پرہی اعتماد کیا گیا ہے

ڈیرن بیری کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان PHOTO: Cricket Australia

لاہور: آسٹریلیا کے ڈیرن بیری کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو رکسن کی جانب سے اپنے کنٹریکٹ میں توسیع نہ لینے کے بعد ان کے جانشین کے طورپرآسٹریلوی کوچ پرہی اعتماد کیا گیا ہے، ڈیرن بیری معاہدہ طے پا جانے پر دو سالہ کنٹریکٹ کے تحت ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ وہ پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلیے کچھ عرصے سے غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں نمایاں بہتری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان کے آخری مقامی فیلڈنگ کوچ اعجاز احمد تھے۔