پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بلے باز شین واٹسن نے پاکستانی مداحوں کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے
آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستانی مداحوں سے پی ایس ایل اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کردیا۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بلے باز شین واٹسن نے پاکستانی مداحوں کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شین واٹسن کا پیغام جاری کیا گیا جس میں سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کہا کہ پاکستانیوں میں ایک بار پھر پی ایس ایل پاکستان کھیلنے آرہا ہوں، آپ سب لوگ ہمیں سپورٹ کریں اور اس بار ہرطرف کوئٹہ کوئٹہ ہوگا۔
📢📢📢 Pakistanio ‼️@ShaneRWatson33 Aarha Hai Pakistan 🇵🇰
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) January 3, 2020
Aap Sab #PurpleForce Ko Support Karein.
Is Bar Hoga Quetta! Quettaa!! 💜💜@thePSLt20 #WeTheGladiators #HBLPSLV pic.twitter.com/Qq1YVL3S3s
خیال رہے شین واٹسن پاکستان سپر لیگ کی سیزن ون کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور تین بار فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم رکن ہیں۔
واضح رہے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا کا آغاز 20 فروری سے کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہورہا ہے۔ افتتاحی تقریب کراچی جب کہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔