news
English

ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس کی گنجائش سے زیادہ درخواستیں موصول

آئی سی سی کے مطابق سب سے زیادہ اس مقابلے کی ٹکٹوں کی ڈیمانڈ ہے

ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس کی  گنجائش سے زیادہ درخواستیں موصول PHOTO: Reuters

 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی ٹکٹوں کیلیے گنجائش سے کئی گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق سب سے زیادہ اس مقابلے کی ٹکٹوں کی ڈیمانڈ ہے، اس کیلیے اتنی زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن سے ویمبلے اسٹیڈیم دو مرتبہ بھر جائے۔

اب تک آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کے مقابلوں کیلیے دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان میں سے زیادہ تر کی فرمائش پاک بھارت کے درمیان 16 جون اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول میچ کیلیے ہے۔